: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔17؍دسمبر(اعتمادنیوز) دسویں جماعت کے سرکاری امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی کا امکان ہے ۔ قبل ازیں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 26 ؍ مارچ سے ایس ایس سی امتحانات کا آغازہونے والا ہے جو 9؍ اپریل تک جاری رہیں گے ۔ انٹر میڈیٹ کے کمیسٹری امتحان کے دن 26 ؍ مارچ سے دسویں جماعت کے امتحانات کے آغاز پر انٹر میڈیٹ بورڈ نے مشکلات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیوں کہ اس دن تقریباً 8 لاکھ طلبہ کمیسٹری امتحان تحریر کریں گے ۔ دسویں جماعت کے امتحانی مراکز بنائے گئے 200 اسکولس میں انٹر میڈیٹ بورڈ کی جانب سے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ ‘
دسویں جماعت کے امتحانات کے آغاز میں صرف آدھے گھنٹہ کا فرق ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے ذمہ داروں کا ماننا ہے کہ ایک دن میں دو امتحانات منعقد کروانا ممکن نہیں ہے ۔ اس مسئلہ پر بورڈ نے محکمہ تعلیمات کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ اس طرح دسویں جماعت کے سرکاری امتحانات جن کا 26 ؍ مارچ سے آغاز ہونے والا ہے ‘ میں ایک یا دو دن کی تاخیر کا امکان ہے ۔ اس سلسلہ میں عہدہ داروں کی جانب سے عنقریب اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق انٹر میڈیٹ بورڈ کے عہدہ داروں نے سرکاری تعطیلات کے اعلان سے قبل ہی امتحانات کی تواریخ طئے کردی اسی لئے یہ صورت حال پیدا ہوئی ۔